جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب
جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں سکبدوش چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک ماحول میں مضبوط قومی دفاع، قومی سلامتی کی بنیادی ضرورت ہے ۔
جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنربھی پیش کیا ۔
تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے ۔
شرکا سے خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فرض شناسی، پیشہ ورانہ مہارت کےساتھ ذمہ داریاں ادا کرنے کی طاقت عطا فرمانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مادر وطن کے تحفظ کیلئے پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت اور شہداء و غازیوں کے اہل خانہ کو سلام بھی پیش کیا اور کہا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،اور ہمارے بہادر افسران و جوان ہر لمحہ اس دفاع کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تیار و مستعد ہیں ۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔