ضمنی الیکشن میں کامیابی: نوازشریف کا نفرت اور فتنہ کی شکست پر اظہار خوشی

ضمنی الیکشن میں کامیابی حق اور سچ کی جیت ہے، نفرت اور فتنہ کو شکست ہوئی: نوازشریف

نوازشریف نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ، منافقت، بدتمیزی، بدتہذہبی، دنگا فساد، فتنے کو بری طرح شکست ہوئی۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ 2017میں ہمارا گروتھ ریٹ بڑھ رہا تھا،3فیصد پرمہنگائی تھی، یہ 39فیصد پر مہنگائی کو لے کرگئے، پھر 4 فیصد پر آ گئی ہے۔
، انہوں نے جو حالات پیدا کیے اس کا خمیازہ ہر پاکستانی بھگت رہا ہے، 1999میں پرویز مشرف نے مارشل لا لگایا، 1999میں سعودی ریال کا ریٹ 11روپے تھا،۔
ہمارے جانے کے بعد ملک میں بہت تباہی پھیری گئی، ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا گیا، بدتمیزی،بدتہذہبی،دنگافساد،فتنہ فسادکے ذریعے ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ وہ ترقی کی رفتار رہتی تو آج پتا نہیں کہاں پہنچ چکے ہوتے۔
، آئی ایم ایف اور زرمبادلہ کےذخائر کی کوئی فکر نہ ہوتی، زرمبادلہ ذخائر،آئی ایم ایف کا فکر ہی ہمیں لے کر بیٹھ گیا ہے۔
، کئی فیصلے ہم خود نہیں کر سکتے،غیروں کے ہاتھ میں ہیں، انہوں نے ہی ملک کے فیصلے غیروں کے ہاتھ میں دیئے۔
، 2018سے 2022 تک جو ہوتا رہا وہ ساری ذمہ داری ان کے سر ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔