اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کو قائمہ کمیٹیوں میں واپس آنے کی دعوت دیدی
اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔
چیئرمین بیرسٹرگوہرکی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد کی اسپیکرقومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات ہوئی،۔
ملاقات میں بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی سے اُن کے خاندان کے افراد اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہونےکا معاملہ اٹھایاکہا آپ سینیئرسیاستدان ہیں، پہلے بھی ہماری مدد کرتے رہے، اب بھی ملاقات کے لیےکردار ادا کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نےکہا کہ وہ پہلے کی طرح اب بھی پی ٹی آئی اورحکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنےکوتیار ہیں لیکن تحریک انصاف خود حکومت کےساتھ بیٹھنےکوتیارنہیں،۔
ایازصادق نے پی ٹی آئی کو قائمہ کمیٹیوں میں واپس آنے کی دعوت دیدی،پارلیمان میں کرداراداکرنےکا مشورہ دیا۔
، پی ٹی آئی رہنماؤں نےبانی سےملاقات کیلئے اسپیکر سے مدد کی درخواست کردی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔