چینی کی قیمتوں میں اضافہ: شوگر سیکٹر میں نیا گٹھ جوڑ بے نقاب

چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ، شوگر سیکٹر میں نیا گٹھ جوڑ سامنے آگیا

چینی کی قیمتوں میں مزید اضافےکا خدشہ،شوگر سیکٹر میں نیا گٹھ جوڑسامنے آگیا،مسابقتی کمیشن نے 10شوگر ملز مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
ملک میں چینی کی قیمتیں 200 سے لےکر 229 روپےکلو تک پہنچ گئیں،شوگرانڈسٹری نےکرشنگ سیزن تاخیر سے شروع کرنےکے لیے ایک بار پھرگٹھ جوڑکرلیا۔
،نتیجےمیں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا،مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے شوگر انڈسٹری میں نئے گٹھ جوڑ پر ملز مالکان کے خلاف دوبارہ تحقیقات شروع کردیں۔
شوگرملزپرگنے کی قیمت 400 روپےفی من فکس کرنے کا الزام ہے،مسابقتی کمیشن نے گنےکی کرشنگ میں تاخیر پر 10 شوگرملوں کو شوکازنوٹس جاری کرکے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔
،جواب جمع نہ کرانے پرقانونی کارروائی کا انتباہ جاری کردیا گیا۔کمیشن کے مطابق فاطمہ شوگر ملز میں 10 نومبر 2025 کی کارٹیل میٹنگ کی تصدیق ہوگئی۔
میٹنگ میں کرشنگ 28 نومبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پنجاب شوگر کین کمشنر کی ہدایت کے مطابق 15 نومبر سے کرشنگ شروع کرنا لازمی تھا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔