ٹریفک قوانین مزید سخت،باربار چالان ہونے پر گاڑی نیلام کرنے کا فیصلہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں باربار چالان ہونے پر گاڑی نیلام کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھی بھاری جرمانہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں ون وےکی خلاف ورزی ختم کرنے کے لئےتیس دن کی مہلت یوٹرن کی ری ماڈلنگ سےسڑکیں محفوظ اور منظم بنانےکا فیصلہ کیا۔
،حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی فوری طورپر مالی مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
جدید ترامیم سے پنجاب میں 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات کی گئی ہیں،مناسب پارکنگ نہیں ہوگی تومیرج ہال بھی نہیں ہوگا۔
،میرج ہال کوپارکنگ کا انتظام کرنا ہوگا،پنجاب میں کم عمربچوں کی ڈرائیونگ ختم کرنے کیلئےسخت فیصلہ کن کریک ڈوان ہوگا۔
،انڈ ایج ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی مالک کو چھ ماہ تک قید بھی ہوسکتی ہے،پنجاب بھرمیں بس کی چھت پرسواریاں ختم،کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔