پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں پٹرولیم قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔
اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ 30 نومبر کو حکومت کو بھجوائی جائے گی-
، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نئی قیمتوں پر حتمی منظوری دیں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔