پنجاب پولیس کے ملازمین کی ہیلتھ اسکریننگ کرانے کا فیصلہ
پنجاب پولیس کے تمام افسران اور جوانوں کی نفسیاتی صحت جانچنے کے لیے ہیلتھ اسکریننگ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
صوبہ پنجاب کے تمام ڈی پی اوز، آر پی اوز اور سی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق پولیس ملازمین کی اسکریننگ میں 3 بیماریوں شیزوفرینیا، ڈپریشن اور بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص کی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں تمام رینکس کی اسکریننگ ان کی سطح کے افسران کی ذمہ داری ہوگی۔
کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کی اسکریننگ کا ذمہ متعلقہ انسپکٹر ہوگا۔
انسپکٹر اور سب انسپکٹر کی اسکریننگ کی ذمہ داری ایس ڈی پی او،ڈی ایس پی کو سونپی گئی ہے۔
جبکہ ڈی ایس پی اور اے ایس پی کی اسکریننگ کا ذمہ متعلقہ ایس پی ہوگا۔ ایس پی اور ڈی پی او کی اسکریننگ متعلقہ آر پی او کروائیں گے۔
پولیس کے کلیریکل اسٹاف کی نفسیاتی اسکریننگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔
ہدایت کی گئی ہے کہ اسکریننگ کا مرحلہ مکمل کرکے رپورٹ پندرہ دسمبر تک سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کی جائے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔