امریکی کانگریس اور فوربز نے مریم نواز کی کارکردگی کو سراہا

امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
، مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کامعترف ہے۔
، فوربز میگرین نے تسلیم کیا کہ مریم نواز نے 75 سالوں کا مسئلہ چند ماہ میں حل کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کا فرق ختم کر دیا ہے۔
، پہلے صفائی صرف شہروں کے پوش علاقوں میں ہوتی تھی، اب دیہاتوں میں بھی صفائی کا اسٹینڈر وہی ہے جو شہروں میں ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ فوربز میگرین نے مریم نواز کے اقدامات اور گورننس کے ماڈل کو قابل تعریف قرار دیا۔
، فوربز میگزین نے اعتراف کیا ہے دنیا ستھرا پنجاب پروگرام سے سیکھنا چاہتی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔