عازمین حج کے لیے طبی ماہرین کی خدمات: وزارت مذہبی امور نے اہلیت اور شرائط بتا دی

عازمین حج کیلئے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ، وزارت مذہبی امور نے اہلیت بھی بتادی

وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے جانے والے عزام کرام کے لیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ طبی عملے کی کم سے کم عمر25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک ہوگی،۔
حج مشن کے لیے 98 ڈاکٹرز، فارماسسٹس، 196 پیرا میڈیکس اسٹاف درکار ہے، دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے۔
طبی عملے کے طور پر جانے کے خواہشمند امیدوار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا، ۔
حج مشن میں درخواست کل تک دی جا سکتی ہے، امیدواروں کا این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق میڈیکل حج مشن کے لیے کم ازکم تین سال کا سرکاری سروس تجربہ لازمی ہے،
ریٹائرڈ اہلکار میڈیکل حج مشن کے لیے نااہل ہوں گے، صرف حاضر سروس اہلکار طبی عملے کے لیے اہل ہوں گے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔