گوادر: حکومت نے “گوادر فریٹ ٹرین پروجیکٹ” کی منظوری دے دی ہے حکومت نے میگا پروجیکٹ “گوادر فریٹ ٹرین پروجیکٹ” کی منظوری دے دی ہے جو کہ ایک اہم پیشرفت ہے۔گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے مطابق گوادر فریٹ ٹرین پراجیکٹ اندرون ملک رابطے کو مضبوط کرے گا، کارگو کی روانی میں اضافہ کرے گا، اس مقصد کے لیے گوادر پورٹ اتھارٹی اور پورٹ آپریٹر نے روٹ پر انفراسٹرکچر کو صاف کرنا شروع کر دیا ہے۔