عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی: فیصل واوڈا کا سخت مؤقف سامنے آگیا

عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہوں گی ، سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہوں گی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں سیاسی پیغام رسانی کیلئے استعمال ہورہی ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ذہنی مریض آنکھ سے اندھے اور کان سے بہرے سن لیں، فیملی کی ملاقاتیں بھی سیاسی پیغام پر مشتمل ہو رہی ہیں؟
بانی پی ٹی آئی سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہوں گی، وکلا نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ ملاقاتیں بھی بندکردی جائیں گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے خلاف کوئی پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا، ملک کو عدم استحکام کرنے کی سازش کو سختی سے روکا جائے گا۔
فوج اور سپہ سالار کیخلاف کچھ برداشت نہیں کیا جائے گا، بدمعاشی اور ولولے کا جواب دیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آئین اور قانون کےمطابق ملاقات کرائی گئی۔
، پی ٹی آئی بانی تحریک انصاف کوجہاں پہنچاناچاہتی تھی وہاں پہنچادیا، اب کیسز اور دیگر معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔