با اثرشخصیت کےکم عمربیٹےکا 2 لڑکیوں کوکچلنے کے کیس میں موبائل فون ریکور کرلیا گیا
بااثر شخصیت کے کم عمر بیٹے کی گاڑی سے دو لڑکیوں کو کچلنے کے معاملے میں اسلام آباد پولیس نے ملزم سے موبائل فون ریکور کر لیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق حادثے میں ملوث کم عمر ڈرائیور کےموبائل فون سے ویڈیو بھی ریکور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۰۔
، ملزم کوعدالت نےچار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے،ملزم کے جسمانی ریمانڈ کا آج دوسرا روز ہے۔
،پولیس نے شناختی کارڈ کا ریکارڈ اور ٹریفک دفتر کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔
ریکارڈ کےمطابق حادثے میں ملوث ملزم کی عمراٹھارہ سال سے کم ہے،نادرا کی جانب سےجاری کم عمر ڈرائیور کے جیونائل سمارٹ کارڈ پر واضح لکھا ہےکہ 2027 میں اس کی عمراٹھارہ سال ہوگی۔
،ملزم ابوذر کے خلاف دفعہ تین سو بائیس،دوسواناسی اور چارسو ستائیس کے تحت مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔