پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں اتحادیوں کی شمولیت متوقع—نئی کمیٹی کی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اتحادیوں کی شمولیت متوقع

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تحلیل کرنے کی ہدایت پر آئندہ دو روز میں عملدرآمد کا امکان ہے۔
نئی کمیٹی کم حجم میں اپوزیشن اتحادیوں کی شمولیت کے ساتھ تشکیل دی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چند روز قبل سیاسی کمیٹی تحلیل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
، جس پر دو دن میں عملدرآمد متوقع ہے۔ نئی سیاسی کمیٹی کی تشکیل کی ذمہ داری سلمان اکرم راجا کو سونپی گئی ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ تحلیل اور نئی تشکیل ایک ہی وقت میں ہوگی اور کمیٹی کا حجم پہلے سے کم رکھا جائے گا۔
تحریک انصاف کی موجودہ سیاسی کمیٹی انتالیس ارکان پر مشتمل ہے، جب کہ نئی کمیٹی میں اپوزیشن اتحادیوں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔