2025 کا آخری سپر مون آج اور کل رات پاکستان میں دکھائی دے گا

2025 کا آخری سپر مون آج اور کل رات پاکستان میں دیکھا جائے گا

سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق، 2025 کا آخری سپر مون آج رات اور کل رات پاکستان بھر کے آسمانوں کو روشن کرے گا۔
سپر مون اُس وقت بنتا ہے، جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب پہنچ جاتا ہے، جس سے وہ معمول کے پورے چاند کی نسبت تقریباً 14 فیصد بڑا اور لگ بھگ 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ریڈیو پاکستان نے سپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سال کا آخری سپر مون، جسے ’کولڈ مون‘ کہا جاتا ہے، آج اور کل رات پاکستان بھر میں دیکھا جا سکے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سال کا تیسرا مسلسل اور 2025 کا آخری سپر مون ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سپارکو نے عوام، فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور خاندانوں کو اس قدرتی نظارے کا مشاہدہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔