پنجاب حکومت نے گندگی پھیلانے والوں پر جرمانے عائد کیے—ستھرا پنجاب میں اہم فیصلہ

پنجاب حکومت کا گندگی پھیلانے والوں پر بھی جرمانے عائد کرنےکا فیصلہ

لاہور : پنجاب حکومت نے گندگی پھیلا نے والوں پر بھی جرمانے عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا جس دوران مریم نوازنے ویسٹ ٹو ویلیو پروجیکٹ کیلئے وسط جنوری تک کا جامع پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پرعوام کی طرف سے اچھے کام کا مثبت فیڈ بیک آرہا ہے۔
،گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم اور لائیو کنٹینرمانیٹرنگ جاری ہے جب کہ شفافیت کیلئےستھرا پنجاب میں تنخواہوں اور ادائیگی کا سسٹم ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں۔
، زیرو سے آغاز کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ ستھرا پنجاب پروجیکٹ میں بہتری لارہے ہیں۔
، شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے تھا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔