ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر 50 فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کا انکشاف
ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر 50 فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 2 ہزار 466 روپے مقرر ہے تاہم 11.8 کلو کے ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی اصل قیمت 1621.82 روپے ہے۔
گھریلو سلنڈر پر 844 روپے ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں، فی کلو قیمت میں صارفین سے71.52 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے،۔
گھریلو سلنڈر پر 55 روپے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔ گھریلو سلنڈر پر جی ایس ٹی کی مد میں.84 301 روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔
مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن ، ڈیلرمارجن کی مد میں 413 روپے وصول کیے جاتے ہیں،۔
مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ڈیلرز مارجن پر الگ سے 18 فیصد جی ایس ٹی بھی عائد ہے۔
مختلف مارجنز پر جی ایس ٹی کی مد میں 74 روپے34 پیسے الگ سے وصول کیے جاتے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔