ڈاکٹر وردہ قتل کیس مرکزی ملزم شمریز ٹھنڈیانی میں مارا گیا

ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈاکٹر وردہ مشتاق کے ہائی پروفائل قتل کیس کا مرکزی ملزم اتوار کی شام ٹھنڈیانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم شمریز کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹھنڈیانی کنڈلا کے علاقے میں مسلح ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی تھی، مقابلے کے دوران گرفتاری میں مزاحمت پر شمریز موقع پر ہی مارا گیا۔
حکام کے مطابق شمریز ایک خطرناک مجرم تھا جو رواں ماہ کے آغاز میں ڈاکٹر وردہ کے بہیمانہ اغوا اور قتل کے بعد سے گرفتاری سے بچتا رہا تھا۔
ڈاکٹر وردہ جو ڈی ایچ کیو اسپتال میں میڈیکل آفیسر تھیں، کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، جس پر خیبرپختونخوا بھر میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔