ڈیجیٹل دھوکادہی کے بڑھتے واقعات، این سی سی آئی اے نے نئی ایڈوائزری جاری کردی
عوام سے ڈیجیٹل دھوکادہی کے بڑھتے ہوئے واقعات پہر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔
واضح کیا گیا ہے کہ بینک، نادرا یا ایف آئی اے کبھی بھی واٹس ایپ پرکال نہیں کرتے اگرکوئی آپ سے او ٹی پی مانگے تو سمجھ جائیں یہ 100 فیصدفراڈ ہے۔
این سی سی آئی اے کی جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے “بینک مینیجر”یا”سرکاری افسر”کی کال آنے پرگھبرائیں نہیں، پہلے تسلی کریں۔
واٹس ایپ پر کسی سرکاری لوگو والی کال آئے تو اسے فوراًبلاک کر دیں۔ اوٹی پی کا مطالبہ اکاؤنٹ کھولنے یا شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے درکا نہیں ہوتا۔
نوسربازصارفین کو ڈراتےہیں کہ ابھی یہ کریں ورنہ آپ کا اکاؤنٹ بند ہوجائےگا۔
ایڈوائزی میں کہا گیا ہے اصلی بینک والے پروفیشنل ہوتے ہیں، وہ کبھی دھمکیاں نہیں دیتے، ایسے ڈرانے اور دھمکانے والوں سے ہرگزبات نہ کی جائے ۔
فراڈ نمبرکو نائن ٹرپل زیرو پر میسج کریں یا ون سیون نائن نائن پرکال کرکے اطلاع دی جائے۔
#baithak #baithaknews #multan #qalat #Balochistan #Loralai #NewsUpdate #todaynews