افغانستان میں امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار ہے : ڈی ڈپلومیٹ
امریکی جریدے ’دی ڈپلومیٹ‘ نے افغانستان میں امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیدیا۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2021 انخلا کے دوران تقریباً 7.1 ارب ڈالر کا فوجی سازوسامان افغانستان میں رہ گیا،۔
چھوڑے گئے ذخیرے میں 4 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہلکا اسلحہ شامل تھا۔
جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق نائٹ ویژن اور تھرمل آلات بھی اسی ذخیرے میں شامل تھے۔
سیگار کے مطابق یہ جدید سازوسامان اب طالبان کی بنیادی طاقت بن چکا ہے، ۔
اِس بات کی تصدیق ممکن نہیں کہ تمام چھوڑا گیا اسلحہ صرف طالبان کے پاس ہی موجود ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے’ بی بی سی‘ کا کہنا تھا کہ 2021 میں طالبان نے تقریباً 10 لاکھ کے قریب فوجی سامان پر قبضہ کیا تھا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔