روس کے ساتھ تیل کی تلاش اور ریفائننگ میں تعاون پر بات چیت جاری ہے، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے پاکستان اور روس کے درمیان تیل کی تلاش، پیداوار اور ریفائننگ سے متعلق بات چیت جاری ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کا تیل سے متعلق مختلف شعبوں میں وسیع تجربہ ہے۔
دوران انٹرویو جب ان سے دونوں ممالک کے درمیان تیل کی تلاش، پیداوار اور ریفائننگ کے شعبوں میں وسیع تر تعاون سے متعلق سوال کیا گیا تو محمد اورنگزیب نے کہا، ’یہ تمام شعبے روس کی مضبوطی ہیں۔
، اور اگر روس اس شعبے میں پاکستان کے ساتھ کسی معاہدے پر آمادہ ہو جائے تو ہمیں بے حد خوشی ہوگی۔
‘انہوں نے کہا کہ ’اس وقت یہ معاملہ دونوں ممالک کی وزارتِ توانائی کے درمیان زیرِ بحث ہے۔‘
یاد رہے کہ روس کے وزیرِ توانائی سرگئی تسیویلیوف نے نومبر میں کہا تھا کہ روس نے پاکستان میں ایک ریفائنری کو اپ گریڈ کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت کی ہے، جس میں روسی کمپنیاں شامل ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔