بھیک مانگنے پر پاکستانیوں کی ڈی پورٹیشن: مختلف ممالک سے ہزاروں افراد واپس

دنیاکےمختلف ممالک سےبھیک مانگنے پر ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنےکا انکشاف

دنیا کے مختلف ممالک سے بھیک مانگنے پر ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
،ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، یو اے ای اور آذربائیجان سے ہزاروں افراد کو بھیک مانگنے پر آف لوڈ کیا گیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کا اجلاس چیئرمین کمیٹی آغا رفیع اللہ کی سربراہی میں ہوا ہوا،۔
ڈی جی ایف آئی اے نےکمیٹی کو بتایا کہ اس سال 51 ہزارپاکستانیوں کو مختلف ممالک سےآف لوڈکیاگیا۔
،سب سے زیادہ 24 ہزار افراد سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیے جبکہ اس سال یو اے ای نے 6 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنےپرڈی پورٹ کیا۔
اور آزربیجان سے بھی ڈھائی ہزارپاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
انہوں نےقومی اسمبلی کی کمیٹی کو بتایا کہ جو لوگ عمرے کا نام لیکر یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہیں ثبوت کے ساتھ آف لوڈ کیا، عمرے کے نام پر لوگوں کے پاس یورپ جانے کے ڈاکیومنٹس تھے تب انہیں آف لوڈ کیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔