عظمیٰ بخاری کا بانی پی ٹی آئی پر بیان، ہیروں کے کاروبار کا الزام

موصوف صرف ہیروں کا کاروبار کرنے اقتدار میں آئے، رعایت نہیں ملے گی: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے موصوف صرف ہیروں کا کاروبار کرنے اقتدار میں آئے تھے انہیں رعایت نہیں ملے گی۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چور دروازے سے اقتدار میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر کسی کو چور اور ڈاکو کہنے کی عادت تھی جبکہ حقیقت میں ان کے اپنے دور میں چوریاں اور کرپشن ہوئیں۔
، فیض حمید کے ساتھ گٹھ جوڑ کے ذریعے ایک مخصوص بیانیہ بنایا گیا جس کے تحت مخالفین کو چور ڈاکو قرار دیا گیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسی مبینہ گٹھ جوڑ کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آئے جبکہ آف شور کمپنی چیریٹی کے پیسوں سے بنانے جیسے الزامات بھی سامنے آئے۔
،عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ بنی گالہ کے مبینہ جعلی دستاویزات کے باوجود پروجیکٹ فیض حمید کے تحت انہیں صادق و امین قرار دیا گیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔