پنجاب اور سندھ میں دھند کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق،18 زخمی ہوگئے
پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے،دھند کے باعث مخلتف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ،اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے ۔
خان پورمیں ظاہرپیرانٹرچینج کےقریب تیزرفتارمسافربس ایمولینس سے ٹکرا گئی،حادثے میں چارافرادجاں بحق تین زخمی ہوگئےؤ
،ایمبولینس کراچی سے ڈیڈ باڈی لےکر شہر سلطان جارہی تھی کہ دھند کےباعث حادثہ کا شکار ہوگئی۔
چشتیاں میں ڈاہرانوالہ روڈ پردو موٹرسائیکلوں ٹکراگئی،حادثہ میں موٹر سائیکل سوارجاں بحق جبکہ تین افرادشدید زخمی ہوگئے۔
،قاضی احمد میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث حادثہ چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
،حادثےمیں چھ افراد زخمی ہوگئے،مرید کےمیں دھند کےباعث شیخوپورہ روڈ پر ڈمپر اورکارمیں ٹکر سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔