سوڈان میں بگڑتی ہوئی سلامتی پر پاکستان کی شدید تشویش – اقوامِ متحدہ کا موقف

پاکستان کا سوڈان میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے سوڈان میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پرحملوں کو ناقابلِ قبول اور جنگی جرم قرار دے دیا۔
پاکستان کےنائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کادوگلی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پرڈرون حملےکی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
،جس میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے چھ امن اہلکار شہید ہوئے۔
عثمان جدون نےکہا اقوامِ متحدہ کے امن اہلکاروں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور ایسے حملوں میں ملوث عناصر جواب دہ بنایا جانا چاہیے۔
،پاکستانی مندوب نےخبردار کیا کہ سوڈان کا بحران مسلسل گہرا ہو رہا ہے،اوراس کا سب سے زیادہ بوجھ عام شہریوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔