اپوزیشن کو پہلے بھی بات چیت کی دعوت دی اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا اپوزیشن کو پہلے بھی بات چیت کی دعوت دی اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔
، وزیراعظم نے ملک میں زرمبادلہ کےذخائر مستحکم ہونے پر اطمینان کا اظہارکیا،اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کےحالیہ فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
،وزیراعظم نے اپنے غیرملکی دوروں اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم اپوزیشن کےساتھ مذاکراتی عمل آگے بڑھانےکےخواہاں،اپنےعزائم کابینہ ارکان کے سامنے رکھ دیئے۔
، کہا کہ اپوزیشن کوپہلے بھی بات چیت کی دعوت دی تھی،اب بھی سیاسی استحکام کی خاطر مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
،وفاقی کابینہ نےفیلڈمارشل کو سعودی ایوارڈ ملنے پرمسرت کا اظہار کیا،بڑے سعودی اعزاز کو پوری قوم کا فخر قرار دیا۔