قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیزمواد برآمد کرلیا گیا۔ دہشتگرد علاقےمیں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
کسی بھی ممکنہ دہشتگردکی موجودگی کے پیش نظرکلیئرنس اورسرچ آپریشن جاری ہے، ۔
سیکیورٹی فورسز کی ” عزم استحکام” ویژن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔