جوکہتے ہیں پنجاب میں پی ٹی آئی ختم ہوگئی لاہور میں جلسہ کرنے دیں، وزیر اعلیٰ کےپی
وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نےاپنےبیان میں کہاجوکہتےہیں پنجاب میں پی ٹی آئی ختم ہوگئی۔
لاہور میں جلسہ کرنےدیں،یہ کےپی میں آکرجلسہ کریں،گاڑیاں اوراسٹیج بھی سجاکردوں گا،۔
سب کومعلوم ہو جائےگا کون کتنا مقبول ہے۔وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نےاعجازچوہدری کی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات کے بعدگفتگو میں کہااعجاز چوہدری اوردیگر اسیران جونا حق قیدہیں انکودیکھ کرحوصلہ ملتاہے۔
،اعجازچوہدری کی جدوجہدکوخراج تحسین اورسلام پیش کرتےہیں۔
انہوں نےمزید کہا انکارویہ دونوں صوبوں کےعوام میں نفرتیں پھیلانےجیساہے۔
،انکامقصدہےجب یہ حکومت میں ہوں تو پیسہ اورمال بنائیں،ان کامقصدیہ ہے۔
جب حکومت میں نہ ہوں توملک سےبھاگ جائیں، کےپی میں اپوزیشن لیڈر 45 منٹ بات کرتاہےہم اسےنہیں روکتے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔