اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیربھٹو کی شہادت کو اٹھارہ برس بیت گئے
اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیربھٹو کی شہادت کو اٹھارہ برس بیت گئے۔
بے نظیربھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔
، جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں،بینظیر کے والد کو پھانسی پر چڑھایا گیا،دو بھائی قتل ہوئے ، بدترین آمریتوں کا سامنا رہا۔
، جلاوطنی کاٹی لیکن جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں۔بینظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
، انہوں نے کونوینٹ آف جیززایند میری کراچی گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ ہارورڈ اور آکسفورڈ وہ درسگاہیں ہیں۔
، جہاں سے بی بی نے پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی قوانین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لياقت باغ میں جلسے سے واپسی پر ان پر جان ليوا حملہ کيا گیا اور یوں عوام کی یہ محبوب ليڈر المناک انداز میں دنیا سے رخصت ہوگئی۔
بینظیر بھٹو کو لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں والد ذوالفقار علی بھٹو اور بھائیوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔