بینظیر بھٹو نے پاکستان کو پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے اقدامات کیے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام: بینظیر بھٹو نے پاکستان کو پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے اقدامات کیے

وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کو پُرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابل قدر اقدامات کیے۔
بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹوشہید کی برسی منا رہے ہیں،۰۔
بینظیربھٹو نے جمہوریت اورعوامی حقوق اور وفاق پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت میں رواداری اور ہم آہنگی جیسی مثبت اقدارکی حوصلہ افزائی کی۔
، انہوں نے سیاسی عمل میں رواداری کو فروغ دیا جو لائق تحسین ہے، ملک و قوم کے لیے بینظیربھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث میں جذبہ حب الوطنی نمایاں ہے۔
، انہوں نے خواتین کے کردار اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قابل قدر اقدامات کیے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔