دریائے چناب پر بھارت کا نیا منصوبہ، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار

دریائے چناب پر بھارت کا نیا منصوبہ، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار

پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے دریائے چناب پر بھارت کے دلہستی اسٹیج ٹو ہائیڈور پاور پن بجلی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے منصوبے کو سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قراردیا۔
سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یہ متنازع بھارتی منصوبہ پاکستان کے آبی حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔
، جبکہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین اور علاقائی امن کے بھی خلاف ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ دریائے چناب پر کسی بھی نئے بھارتی منصوبے سے پاکستان کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔
اور دلہستی اسٹیج ٹو منصوبہ دفاعی اور تزویراتی اعتبار سے بھی پاکستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔