خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ، محکمہ موسمیات

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے،محکمہ موسمیات

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے آئندہ چند روز میں مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا۔
31 دسمبر کو یہ سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔
آج سے 31 دسمبر کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
بیان کے مطابق 30 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران خیبرپختونخوا اور میدانی علاقوں میں بارش اوربرفباری متوقع ہے۔
پنجاب اوراسلام آباد، مری، گلیات، میدانی علاقوں میں 30 دسمبر سے دو جنوری تک بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اگلے دو سے تین روز کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائزر ی جاری کر دی ہے۔
آج رات ملک میں داخل ہونے والی مغربی ہواؤں کے باعث بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
، جس کی شدت 30 دسمبر کو مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔