انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرگس ایٹکنسن ایشز سیریز سے باہر ہوگئے
ایشز سیریز کے آخری معرکے سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر گس ایٹکنسن ان فٹ ہو کر ایشز سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،انگلینڈ کرکٹ بورڈ کےمطابق گس ایٹکنسن بائیں ہیمسٹرنگ انجری کاشکارہوئے ہیں،وہ ایم سی جی میں آسٹریلیا کےخلاف دوسری اننگزمیں 5 ویں اوورکےبعدگراؤنڈ سےباہرچلےگئے تھے،انگلینڈ 5 ویں ٹیسٹ کیلئے گس ایٹکنسن کے متبادل کےطورپرکسی کو طلب نہیں کرے گا۔واضح رہےکہ انگلینڈ نےایم سی جی میں ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی،پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں آسٹریلیا کو 1-3 سے برتری حاصل ہے۔گس ایٹکنسن سے قبل فاسٹ باؤلرزمارک ووڈ اور جوفرا آرچر بھی انجری کے باعث ایشزسیریز سے باہر ہو چکےہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔