شہداء کی قربانیاں ملک کے امن و سلامتی کی ضمانت ہیں: ایاز صادق
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دہشتگروں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سردار ایاز صادق نے بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر یکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
، انہوں نے کہا کہ میجر عدیل زمان کی شہادت پر قوم کو فخر ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کاکہنا تھاکہ میجر عدیل زمان نے آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے وطن پر جان قربان کی، شہداء کی قربانیاں ملک کے امن و سلامتی کی ضمانت ہیں،۔
بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔