ایف بی آر ٹیکس ہدف پورا کرنے میں ناکام، 335 ارب روپے کا شارٹ فال

ایف بی آر ٹیکس ہدف پورا کرنے میں ناکام، پہلی ششماہی میں 335 ارب روپے کا شارٹ فال

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے ٹیکس وصولی کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ایف بی آر موجودہ مالی سال مسلسل پانچویں ماہ ٹیکس ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوگیا،۔
مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکس ریونیو میں 335 ارب روپے سے زائد کمی کا سامنا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق جولائی تا دسمبر 6 ہزار 489 ارب روپے ہدف کے مقابلے وصولی 6 ہزار 154 ارب رہی۔
، جولائی 2025 کے سوا کسی مہینے ٹیکس ہدف پورا نہ ہوسکا۔
ماہ دسمبر میں بھی ٹیکس وصولی ہدف سے تقریبا 25 ارب روپے کم رہی۔
دسمبر میں 1446 ارب ہدف کے مقابلےمیں 1421 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی۔
، دسمبر میں سب سے زیادہ 828 ارب روپے وصولی انکم ٹیکس سے ہوئی، سیلز ٹیکس وصولی 434 ارب روپے رہی۔
، کسٹمز ڈیوٹی سے 123 ارب روپے حاصل ہوئے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 72 ارب روپے سے زائد حاصل ہوئے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔