نئے سال کا سورج خوشحالی اور اللہ کا فضل و کرم لئے طلوع ہو، وزیراعظم

دعا گوہیں نئےسال کاسورج خوشحالی اوراللہ کافضل وکرم لئےطلوع ہو،وزیراعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قوم کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2025ء کا سال تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔
جب مسلح افواج اور قوم نے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے معرکہ حق میں تاریخ رقم کی، خدا کرے کہ نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی جیسی اقدار کومضبوط تر کرے اور معاشی آسودگی، سماجی و معاشرتی خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق سال نو 2026ء کے آغاز پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو سال نو کی خوشیاں مبارک ہوں۔انہوں نے دعا کی کہ نئے سال کا سورج خوشیوں ،خوشحالی اور اللہ کا فضل و کرم لئے طلوع ہو۔
، خدا کرے کہ نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی جیسی اقدار کومضبوط تر کرے اور معاشی آسودگی، سماجی ومعاشرتی خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔