حکومت نے صارفین کو مزید ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا منصوبہ تیار کرلیا
حکومت نے صارفین کو مزید ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور لیوی عائد کرنے کے بعد حاصل ہونے والی رقم کو بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، کیپٹو پاور لیوی سے حاصل ہونے والی رقم ماہانہ بنیادوں پر بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
لیوی کی شرح میں اضافے کے ساتھ، بجلی کے نرخوں میں مزید ریلیف فراہم کرنا ممکن ہو گا۔
وفاقی کابینہ نے اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ کیپٹو پاور لیوی سے حاصل ہونے والا فائدہ بجلی صارفین تک منتقل کیا جائے گا،۔
تاہم یہ فائدہ ہر ماہ دینے کی بجائے دو ماہ کے وقفے سے بجلی کے نرخوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
کیپٹو پاور پلانٹس پر 20 فیصد تک لیوی عائد کرنے کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق مختلف مراحل میں ہو گا۔
ابتدائی طور پر 5 فیصد لیوی نافذ کی گئی ہے، جس کے بعد یہ شرح 10 فیصد، 15 فیصد اور پھر 20 فیصد تک بڑھائی جائے گی۔
یہ تمام رقم پاور سیکٹر کے صارفین کے ٹیرف میں کمی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں