محکمہ موسمیات کی 16 سے 25 جنوری کے دوران شدید سردی کی خبروں کی تردید
محکمہ موسمیات نے 16 سے 25 جنوری کے دوران شدید سردی کی خبروں کی تردید کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور غیرمصدقہ پیش گوئیاں گردش کر رہی ہیں۔
، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے جانے کے دعوے ہورہے ہیں،۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ایسے تمام تر دعووں کی تردید کرتے ہیں۔ 16 سے 25 جنوری کے دوران تاریخی سردی کی کوئی لہر متوقع نہیں۔
واضح رہے کہ موسمیاتی ماہرین کے مطابق تمام موسمیاتی ماڈلز شدید موسمی حالات کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
جس میں سائبیریا کی برفیلی، یخ بستہ ہوائیں براہِ راست پورے خطّے کو متاثر کرنے کے آثار دکھا رہی ہیں۔
ایسی سردی جو دہائیوں بعد پڑنے کے امکانات بن رہے ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں سے سندھ تک نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کی توقع ہے۰۔
تاہم اب محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی خبروں کی تردید کردی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔