پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جنوری سے بڑی کمی کا امکان ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 08 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل وزیراعظم کی منظوری کے بعدکیا جائے گا۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی۔
عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 74 سینٹ کمی ہوگئی، پیٹرول کی فی بیرل قیمت 69.27 ڈالر سے کم ہوکر66.54 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
پیٹرول پریمیم پر فی بیرل 13سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی، پریمیم 5 ڈالر 14سینٹ سے کم ہوکر5 ڈالر1 سینٹ ہوگیا۔ پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں بھی 72پیسے کمی ہوگئی،۔
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے51 پیسے فی لیٹرکمی ریکارڈ کی گئی۔
پیٹرول پر فی لیٹر ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے کمی ہوگئی، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 145روپے57 پیسےسےکم ہوکر 139روپے 6پیسے ریکارڈ کیا گیا۔