صوبہ بھر میں فلورملز کی گندم پسائی شروع، روزانہ 34,500 میٹرک ٹن گندم پسائی جا رہی ہے

رواں ماہ صوبہ بھر میں 770 فلورملز نے گندم پیسنے کا آغاز کر دیا، محکمہ خوراک پنجاب

رواں ماہ صوبہ بھرمیں 770 فلورملزنےگندم پیسنے کاآغازکردیا ہے۔محکمہ خوراک پنجاب کےمطابق ان میں سے 514 فلورملزسبسڈی شدہ نرخوں پرگندم حاصل کرنےکی اہل قراردی گئی ہیں۔
،یہ فلور ملز روزانہ کی بنیاد پرسرکاری نرخوں پر گندم وصول کر رہی ہیں،ایک روزمیں 34 ہزار 500 میٹرک ٹن گندم کی پسائی کی گئی ہے۔
محکمہ خوراک کا کہنا ہےکہ 15 ہزار میٹرک ٹن گندم سبسڈی شدہ نرخوں پر فلور ملز کو فراہم کی گئی، اس پسوائی کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ آٹے کے تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے گئے۔
،10 کلوآٹےکا تھیلا 905 روپے،20 کلوکا تھیلا 1810میں عوام کو فراہم کیا جا رہا ہے،سبسڈی شدہ گندم حاصل کرنے والی فعال فلورملز کی تعداد 415 تھی، جواب 514 ہو چکی ہے۔\

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔