سرکاری محکموں میں پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد
پنجاب حکومت نےماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کےلیےبڑا فیصلہ کرتے ہوئےسرکاری محکموں میں پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ سرکاری محکمے صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں ہی خرید سکیں گے، ۔
تاہم فیلڈ ڈیوٹی پر مامور گاڑیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی،نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے۔
،اس کےساتھ ساتھ نئے پٹرول پمپس کے لیے این او سی کی منظوری کو بھی الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی تنصیب سے مشروط کر دیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کےمطابق کسی بھی نئےپٹرول پمپ کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ نصب کیے بغیرکام کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔
،این او سی حاصل کرنےوالے 170 نئےپٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔