امریکاجون جیسی غلطی نہ دہرائے، ہمارے عزم کو بمباری سے نہیں توڑا جاسکتا: ایرانی وزیر خارجہ
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کردیا کہ وہ جون میں ایران پر حملے جیسی غلطی نہ دہرائے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں امن قائم ہے اور صورتحال قابومیں ہے جبکہ حکومت کا مظاہرین کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے عزم کو بمباری سے نہیں توڑا جا سکتا اس لیے امریکا جون جیسی غلطی نہ دہرائے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ سےسعودی وزیرخارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس دوران علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔