رحیم یار خان میں منفرد طبی کیس، 5 سالہ بچے کے سینے سے ’بغیر سر والا بچہ‘ نکال لیا گیا
رحیم یار خان میں بچے کے اندر ایک اور بچہ ہونے کا نایاب کیس سامنے آگیا۔
شیخ زید اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ 5 سالہ بچےکے سینےسے نامکمل نومولود کو نکال لیاگیا ہے۔
سرجری کرنیوالے ڈاکٹر اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟یہ سرجری سرانجام دینے والے تھوراسک سرجن ڈاکٹر سلطان محمود اویسی نے کہا کہ ٹیم نے نازک آپریشن کامیابی سے مکمل کیا،۔
نکالا گیا نومولود قبل از وقت تھا جس کی جان نہ بچ سکی۔
اسپتال ترجمان کے مطابق آپریشن کے بعد 5 سالہ بچےکی حالت تسلی بخش ہے اور مریض کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹر سلطان کا کہنا ہےکہ آپریشن کے ذریعے نکالا گیا ’فیٹس‘ دل کی مرکزی شریان کے پاس موجود تھا، ۔
ایسے کیسز میں زیادہ تر بچہ نما یہ چیز پیٹ میں پائی جاتی ہے لیکن یہ کیس اس لیے بھی منفرد تھا کہ اس میں بچہ سینے میں موجود تھا،۔۰۔
بچے کے کئی اعضا تشکیل پا چکے تھے لیکن پانچ سال تک اس کی تشخیص نہیں ہو سکی تھی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔