پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی، عرب ممالک کی بڑی یقین دہانی

عرب ممالک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی کرادی

عرب ممالک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی کرادی۔
وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانی سالک حسین نے بڑی خوشخبری سنا دی۔وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانی سالک حسین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، قطر، بحرین اور کویت سے ویزا پالیسی میں نرمی پربات ہوئی، عرب ممالک کی جانب سے مثبت جواب ملا۔
وفاقی وزیر سالک حسین پاکستان کا اٹلی کے ساتھ روزگار اسکیم معاہدہ طے پا گیا۔ طریقہ کار طے کرنے کے لیے اٹلی سے آئندہ ماہ ٹیم آئے گی۔
دوسری جانب پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق ہوگیا۔
ڈائریکٹر جنرل کسٹمز اینڈ پورٹ سیکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس کے حوالے سے باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔