گرین لینڈ کی سیکیورٹی اب امریکا سنبھالے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
گرین لینڈ کی سیکیورٹی اب امریکا سنبھالے گا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے ارادے واضح کردیے۔
سوشل میڈیا پرجاری بیان میں صدر ٹرمپ نےکہا ہےکہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی اب امریکا سنبھالے گا۔
، کیونکہ نیٹو بیس برس سے ڈنمارک کو کہہ رہا ہے،روسی خطرے پر توجہ دیں،ڈنماک نے توجہ نہ دی،اب امریکا روسی خطرہ ختم کرے گا۔
امریکی صدر کےاس بیان کے بعد یورپ میں تشویش کی لہردوڑ گئی،جس کےنتیجے میں برسلز میں یورپی یونین کےسفارتکاروں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
یورپی کمیشن کی صدر نےبرطانیہ، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کے سربراہان سے فوری رابطے کیے۔
،جس کے بعد یورپی ممالک کے درمیان گرین لینڈ کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔