ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 4 لاکھ انڈر فائلرز کی شناخت کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں
اور عید کے بعد انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا جائے گا۔ ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عید الفطر کے بعد نان فائلرز اور انڈر فائلرز کے موبائل فونز کی 5 لاکھ سمیں بلاک کرنے کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر عید الفطر کے بعد انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی جی ٹی او) جاری کرتا ہے۔