بہاولپور: غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں عوام کو سنہرے خواب دکھا کر لوٹ رہی ہیں

بہاولپور :غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی یلغار، سنہرے خواب دکھا کر عوام کو لوٹنے کا انکشاف

بہاولپور (سٹی رپورٹر)بہاولپور شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار نے شہریوں کے لیے شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
، جہاں بغیر کسی سرکاری منظوری اور قانونی اجازت کے درجنوں رہائشی کالونیاں وجود میں آ چکی ہیں۔
ان سوسائٹیوں کے مالکان غریب اور سادہ لوح افراد کو اپنے گھر کے خواب دکھا کر لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں، مگر عملی طور پر نہ تو بنیادی سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی زمین کی قانونی حیثیت واضح ہے۔
ذرائع کے مطابق بہاولپور میں متعدد ایسی ہاؤسنگ کالونیاں سرگرم ہیں جو پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز ایکٹ اور متعلقہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر NOC اور ماسٹر پلان کے پلاٹ فروخت کر رہی ہیں۔
ان میں مبینہ طور پر اتحاد سٹی جیسی غیر رجسٹرڈ کالونیاں بھی شامل ہیں، جہاں مرلہ کے حساب سے پلاٹ لاکھوں روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
، جبکہ نہ سڑکیں مکمل ہیں، نہ سیوریج، نہ بجلی، نہ گیس اور نہ ہی پانی کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔