شدیدبرفباری کےبعدمری ایکسپریس وےہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند
بھاری برفباری کے باعث حکام نے اسلام آباد، مری ایکسپریس وے (این-75) پر آمدورفت محدود کر دی ہے۔
جبکہ مری کی جانب جانے والی عام ٹریفک کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شدید برفباری کے باعث سڑک کی خراب صورتحال کے پیشِ نظر پھولگراں ٹول پلازہ پر عام گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تاہم مقامی رہائشیوں اور ہنگامی سروسز کے لیے سڑک کھلی رہے گی، جبکہ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ برفباری کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں۔
، حدِ نگاہ کم ہو جاتی ہے اور بالائی علاقوں میں حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔