پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں کمی کی تیاری

پنجاب کےتعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں کمی کی تیاری

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کی ہدایات پر قائم کی گئی ایک کمیٹی نے پنجاب بھر کے اسکولوں اور کالجوں کے لیے یکساں تعلیمی کیلنڈر کی سفارش کی ہے۔
، جس کے تحت ہر تعلیمی ادارے کو سالانہ 190 تدریسی دن مکمل کرنا ہوں گے۔
کمیٹی نے اپنی تجاویز میں گرمیوں کی تعطیلات کو موجودہ اڑھائی ماہ کے بجائے کم کر کے چھ ہفتے کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔
کمیٹی نے گزشتہ چار ماہ کے دوران تین اجلاس منعقد کیے اور تیسرے اجلاس میں اپنی حتمی سفارشات مرتب کیں۔
مجوزہ منصوبے کے تحت صوبے کے تعلیمی اداروں میں سالانہ 175 تعطیلات ہوں گی، جبکہ تعلیمی اور تدریسی دنوں کی تعداد 190 پر برقرار رکھی جائے گی۔
پنجاب بھر کی نجی اسکول تنظیموں نے بھی اس تجویز کی حمایت کر دی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔