جعلی ویزا اسکینڈل ناکام، ایف آئی اے نے سرکاری وفد کے نام پر یورپ جانے کی کوشش روک لی

سرکاری وفد کے نام پر یورپ جانے کی کوشش، ایف آئی اے نے جعلی ویزہ اسکینڈل ناکام بنا دیا

نجی افراد کو سرکاری ملازم ظاہر کر کےفرانس کےویزے لگوانےکا انکشاف سامنے آیاہے،۔
ایف آئی اے نےاسلام آباد ایئرپورٹ پرجعلی سرکاری وفدبن کر یورپ جانےکی کوشش ناکام بناتےہوئےدو افراد کوگرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نےڈرائیورمحمد کامران اور پراپرٹی ڈیلرعامرشہزادکوگرفتارکیا،ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے ویزے لگوانے کے لیے ایف بی آر کے افسرعتیق الرحمان کو ترپن لاکھ روپے دئیے تھے۔
جس نے سرکاری ای میل کا غلط استعمال کرکے ویزے لگوائے۔ملزمان کا فرانس کے بجائے اسپین منتقل ہو کر یورپ میں پناہ لینےکا منصوبہ تھا۔
،ملزمان کے موبائل فونز سےجعلی ویزا اسکینڈل کے شواہد برآمد ہوئے،ایف آئی اے نے امیگریشن قوانین،جعلسازی اور بدعنوانی کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔