مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6500 کا بڑا اضافہ
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ گیا۔
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونےاورچاندی کے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے،کئی ممالک کے سینٹرل بینکس کی خریداری اور جیو پولیٹیکل حالات سے سونا اور چاندی مہنگے ہوگئے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 6500 روپے بڑھ کر 521162 روپےکی ریکارڈ سطح پرجاپہنچے،۔
دس گرام سونے کے بھائو 5583 روپے کے اضافے سے 446812 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے چاندی کی فی تولہ قیمت 526 روپے بڑھکر 10801 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
،عالمی منڈی میں فی اونس سونا 65 ڈالر مہنگا ہوکر 4988 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔